17 نومبر 2011 - 20:30

پاکستان کے شہرکراچی ایئر پورٹ سے کٹھمنڈو جانے والی پی آئی اے کی پرواز کے ایک مسافر کے سامان سے بارہ پستول برآمد ہوئے ہیں۔

ابنا: پاکستان کے شہرکراچی ایئر پورٹ سے کٹھمنڈو جانے والی پی آئی اے کی پرواز کے ایک مسافر کے سامان سے بارہ پستول برآمد ہوئے ہیں۔ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پی آئی اے کی کٹھمنڈو پرواز سے جانے والے مسافر کے سامان کی تلاشی کے دوران بارہ پستول برآمد کئے،اسلحہ ٹرک کے اسپیئر پارٹس کے درمیان چھپایا گیا تھا ، دو افراد کو حراست میں لیا گیا جن میں سے ایک کا نام حاجی عدیل ہے ، جبکہ کسٹم حکام معاملے کو چھپانے کی کوشش کرتے ہوئے اس واقع سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔.............

/169